25 مارچ، 2015، 10:57 PM

ہندوستان

ہندوستانی بحریہ کا طیارہ جنوب مغربی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ

ہندوستانی بحریہ کا طیارہ جنوب مغربی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ

مہر نیوز/25 مارچ/ 2015 ء : ہندوستانی بحریہ کا ایک طیارہ ملک کے جنوب مغربی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیاہے، طیارے میں سوار پائلٹ اور آبزرو ر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی بحریہ کا ایک طیارہ ملک کے جنوب مغربی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیاہے، طیارے میں سوار پائلٹ اور آبزرو ر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کا نگراں طیارہ ساحلی شہرگوا کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔ ہندوستانی بحریہ کے مطابق لاپتہ ہونے والے2 اہلکاروں میں ایک پائلٹ اور ایک آبزرور شامل ہیں ،طیارے میں سوار تیسرے شخص کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

News ID 1852332

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha